دسویں جماعت کا نتیجہ15 جولائی تک ظاہر ہونےکے امکانات ہیں۔ گیارہویں جماعت کے پہلے راونڈ آف ایڈیشن یعنی داخلے کے لیے جولائی کے آخر میں یا اگست کے پہلے ہفتہ میں CET انٹرنس امتحان ہوگا۔ جو طلبا اس امتحان میں شرکت کریں گے انھیں گیارھویں میں داخلے کے وقت ترجیح دی جائے گی۔ گیارھویں میں داخلے کے وقت پہلے راونڈ میں انٹرنس میں شریک ہوئے طلبا کو پریفرینس ملے گا۔ پہلے راونڈ کے بعد داخلہ سبھی بچوں کے لیے اوپن رہے گا۔
*گیارہویں جماعت میں داخلے کے لئے ہونے والےاس امتحان میں دسویں جماعت کے انگریزی، میتھس، سائنس اور سوشل سائنس ان چار مضامین سے 25مارکس کے لیے ان چار مضامین سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ CET کا پرچہ کل 100مارکس کا ہوگا۔ MCQٹائپ کے سوالات ہوں گے۔ پرچہ دو گھنٹوں پر مشتمل ہوگا۔
امتحان دینے کے لیے او ایم آر شیٹ کا استعمال۔کیا جائے گا اور امتحان کے مراکز پوری ریاست میں ہوں گے جس کی تفصیلات جلد شائع کی جائے گی۔یہ امتحان آف لائن موڈ امتحان کے مراکز پرہوں گے۔
پوری ریاست میں کل آٹھ ریجن ہیں ہر ریجن میں گیارھویں میں داخلے کے لیے نشستوں کی تقسیم۔اور اس سال۔پر کیے گئے دسویں امتحان کے درخواست فارم۔کی۔تفصیلات بھی ظاہر کی گئیں ہیں۔
سارے ریجن میں نشستیں امیدواروں سے زیادہ ہی ہیں۔
شروع کر دیں پڑھائی
یاد رکھیں یہ انٹرنس امتحان میں شرکت کرنا لازمی نہیں طالب علم کو مکمل اختیار ہے چاہے تو یہ امتحان میں شرکت کرے چاہے تو نہ کرے۔
ایس ایس سی رزلٹ کا بھی اس انٹرنس امتحان سے کوئی لینا دینا ہے ۔ اس انٹرنس امتحان کا پوسٹ ایس ایس سی ڈپلومہ کورس اور آئی ٹی آئی میں ایڈمشن سے بھی کوئی سروکار نہیں۔
*عامر انصاری*
اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر
مدنی ہائی اسکول ۔ جوگیشوری ممبئی۔
No comments:
Post a Comment
WE WELCOME YOUR GOOD SUGGESTIONS